آئی ایم ایف پیکیج کے بعد پاکستان کو دیگر عالمی مالیاتی اداروں سے بھی فنڈز ملنے کا امکان
پاکستان کا نیا قرض پروگرام
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی ایم ایف سے پاکستان کو 7 ارب ڈالرز کا نیا قرض پروگرام ملنے کے بعد دیگر عالمی مالیاتی اداروں سے بھی فنڈز کی راہ ہموار ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: رزق چھیننا زندگی چھیننے کے مترادف ہے: برطرف ملازم کی بحالی اور واجبات کی ادائیگی سے متعلق سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ
ایشیا ترقیاتی بینک کا تعاون
پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے 4 سال کے دوران بجٹ سپورٹ کی مد میں دو ارب 75 کروڑ ڈالرز ملنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غیر معمولی سیلابی صورتحال،انتظامیہ اور اداروں کو متحرک رہنے کا حکم،تمام اداروں کو ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا: وزیر اعلیٰ
بجٹ سپورٹ کی توقعات
حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان کو رواں مالی سال ایشیائی ترقیاتی بینک سے 80 کروڑ ڈالرز بجٹ سپورٹ کی مد میں ملنے کا امکان ہے جبکہ اگلے تین مالی سال کے دوران پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے سالانہ 65 کروڑ ڈالرز بجٹ سپورٹ ملنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک ،ترکیہ تعلقات باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور پائیدار ثقافتی روابط پر مبنی ہیں: وزیر خزانہ پنجاب
آنے والے مالی سالوں کی پیش گوئی
ذرائع کے مطابق مالی سال 2025-26 سے لیکر مالی سال 2027-28 تک پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے ہر سال 65 کروڑ ڈالرز بجٹ سپورٹ میں ملنے کی توقع ہے۔
ملکی معیشت میں بہتری کے امکانات
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے نئے قرض پروگرام کے بعد دیگر عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے جس سے آنے والے سالوں پاکستان کو بہتر فنانسنگ ملنے کے امکانات روشن ہیں۔








