میرا نے نادیہ خان کو 10لاکھ روپے دینے کی پیشکش کیوں کی؟ میزبان کا انکشاف

نادیہ خان کا شاندار انکشاف
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی نامور مارننگ شو میزبان نادیہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اداکارہ میرا نے یوٹیوب چینل بنانے کے لئے پیسوں کی پیشکش کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
ہنسنا منع ہے میں دلچسپ گفتگو
حال ہی میں نادیہ نے نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام 'ہنسنا منع ہے' میں شرکت کی، جس میں انہوں نے میرا سے متعلق دلچسپ قصہ مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: گلبرگ میں قائم قبحہ خانے پر پولیس کا چھاپہ ، 10خواتین سمیت18مرد گرفتار
میرا کے ساتھ پرانا رشتہ
میزبان نے کہا کہ میرا، بڑا پرانا ساتھ ہے، ان کے ساتھ اور میں نے ان کی زندگی میں کئی اتار چڑھاو¿ دیکھے، ان کے بہت سے انٹرویوز بھی کئے ہیں، وہ بہت مزے کی ہیں۔ جب بھی شوز میں آتی ہیں، کچھ نا کچھ لازمی ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت سینیارٹی طے کرنے سے پہلے چیف جسٹس سے مشاورت کے پابند تھے: جسٹس منصور علی شاہ
ترکی میں ملاقات
نادیہ نے بتایا کہ ابھی کچھ روز قبل وہ مجھے ترکی میں ملیں اور مل کر رونے لگیں، مجھے ان کا کچھ نہیں پتا ہوتا کہ وہ کب کیا کردیں۔
مالی پیشکش کا انکشاف
انہوں نے پروگرام میں انکشاف کیا کہ اس سے قبل ایک ملاقات میں میرا نے مجھ سے کہا، "میں تمہیں 10 لاکھ روپے دوں گی، تم میرا یوٹیوب چینل بنا دو۔" نادیہ کے مطابق میرا کی اس بار پر میں نے کہا میں ویسے ہی بنا دوں گی تو انہوں نے اصرار کیا کہ نہیں، میں تمہیں دوں گی 10 لاکھ روپے، تم نے زبردست چینل بنا کر دینا ہے۔