پی ٹی آئی میں کوئی بلاک نہیں ہے:عمر ایوب
عمر ایوب کا پی ٹی آئی کے بلاک سے متعلق بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی بلاک نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تاریخ میں قائداعظم تو ایک ہی پیدا ہوئے، بانی کا کوئی ثانی نہیں ہوتا: سہیل وڑائچ
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ 26 ویں ترمیم کا طریقہ کار ہی غلط تھا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے فائنل کے وینیو کا اعلان کردیا
ملک کی صورتحال پر تشویش
انہوں نے کہا کہ یہ مصنوعی حکومت ملک کو نہیں چلا سکتی۔ عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ملک میں افرا تفری ہے اور بلوچستان کے حالات دیکھ لیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کو پاکستان کے بھر پور جواب کے بعد سابق لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کا بیان سامنے آ گیا
چیئرمین پی ٹی آئی کا موقف
واضح رہے کہ کچھ روز قبل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا تھا کہ تحریک انصاف متحد ہے اور کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے۔
سینیٹر فیصل واوڈا کا دعویٰ
یاد رہے کہ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ آج کی سب سے بڑی خبر، پلان کے تحت پی ٹی آئی کا ایک بہت تگڑا بلاک بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ اس بلاک کو ایک زیرک آدمی ہیڈ کرے گا، میں نے پہلے ہی کہا تھا ایم کیو ایم پاکستان کی طرح پی ٹی آئی پاکستان بنے گی۔








