اسرائیل مخالف احتجاج کے دوران گرفتار سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت 24 ملزمان کی ضمانت منظور

اسلام آباد میں مظاہرے کے دوران گرفتاری

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں اسرائیل کی جارحیت کے خلاف اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے کئے گئے ایک مظاہرے کے دوران گرفتار جماعت اسلامی کے رہنما اور سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت 24 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا سٹار عمر شاہ کے آخری لمحات کیسے تھے؟ چچا کا ویڈیو بیان وائرل

عدالت کی سماعت

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے فلسطین کے حق میں احتجاج کے حوالے سے مظاهرین کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کی سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی معاشرے میں شادیوں پر رقص کیا جاتا ہے لیکن ڈانسر سے شادی کرنا پسند نہیں کیا جاتا، اداکارہ دیدار

ضمانت کی منظوری

دلائل سننے کے بعد عدالت نے ڈاکٹر مشتاق احمد سمیت 24 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی اور ملزمان کو 10, 10 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سب بند گلی میں ہیں، عمران خان نے ناکامیوں کا ریکارڈ بنا رکھا ہے، کیسے مان لوں احتجاج کامیاب ہوگا؟ حافظ اللہ نیازی کھل کر بول پڑے۔

احتجاج کے دوران جھڑپ

یاد رہے کہ 3 روز قبل اسلام آباد میں فلسطین میں اسرائیل کی جارحیت کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوگئی تھی جس کے بعد کیپیٹل پولیس نے سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت 55 افراد کو گرفتار کرلیا تھا۔

پولیس کی کارروائی

پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس نے مجموعی طور پر 55 کارکنان کو گرفتار کیا جنہیں آبپارہ کوہسار اور مارگلہ میں منتقل کیا گیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...