برازیل، فٹبال میچ کے دوران تماشائیوں میں تصادم، ایک شخص کو زندہ جلا دیا گیا
برازیل میں فٹبال میچ کے بعد خوفناک تصادم
برازیلیا (ڈیلی پاکستان آن لائن) برازیل کے شہر کیوریٹیبا میں مقامی فٹبال کلب كروزيرو اور ایتھلیٹیکو کے میچ کے بعد تماشائیوں میں خوفناک تصادم ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی نے بلدیاتی نظام سے متعلق بل پر بات نہ کی تو 18ویں ترمیم بھی ختم ہوگی اور سندھ میں صوبہ بھی بنے گا، مصطفیٰ کمال
میچ کا نتیجہ
اس میچ میں ایتھلیٹیکو نے کروزیریو کو 3-0 سے شکست دی تھی، جیت کی خوشی میں ایتھلیٹیکو کے فین آپے سے باہر ہوگئے اور انہوں نے ہارنے والی ٹیم کے حامیوں پر حملہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت سے میچ کے بائیکاٹ کے معاملے پر بات کرنے کے لیے آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین پاکستان پہنچ گئے۔
جھڑپ کی تفصیلات
فیڈرل ہائی وے پولیس کے مطابق شائقین کے درمیان تصادم صبح 5 بج کر 20 منٹ پر ہوا۔ دونوں پرستار گروپوں کے درمیان اس سے قبل ستمبر 2022 میں بھی جھڑپ ہوچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت کا چینی سفارتخانے کا غیر اعلانیہ دورہ، صدارتی ترجمان کا ردید یا تصدیق سے گریز
زخمی اور ہنگامہ
مقامی میڈیا کے مطابق لوہے کی سلاخوں سے سر پر وار کرنے کے بعد ایک شخص کو زندہ جلا دیا گیا اور کئی دیگر حامی زخمی ہوئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کروزریو کے حامیوں پر ان کی حریف ٹیم کے مداحوں نے حملہ کیا اور ان کی بس پر آتش گیر مادہ پھینکا جس سے آگ بھڑک اٹھی، اس کے علاوہ گھر میں تیار کیے گئے بموں کا بھی استعمال کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر تشویش
واقعے سے متعلق سوشل میڈیا پر دل دہلادینے والی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ آور کروزریو کے زخمی مداحوں کے پاس پہنچنے کے دوران ویڈیو بنا رہے تھے۔








