وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے
وزیراعظم کا سعودی عرب دورہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے 2 روزہ دورے پر آج روانہ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا 27ویں ترمیم کے خلاف 14 نومبر کو حیدر آباد سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان
سرمایہ کاری کانفرنس کی تفصیلات
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم ریاض میں 29 سے 30 اکتوبر تک سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ یہ کانفرنس انٹیلی جنس، روبوٹکس، تعلیم، توانائی اور دیگر موضوعات کا احاطہ کرے گی۔ اہم کابینہ ارکان بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ساہیوال کے نواحی گاؤں میں بہو کوزندہ جلانے کے واقعہ کا نوٹس
ملاقاتیں اور گفتگو
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، عالمی رہنماؤں اور صنعتکاروں سے ملاقات متوقع ہے۔ اس ملاقات میں پاک سعودی عرب معاشی و سٹریٹجک شراکت پر گفتگو ہوگی۔
کانفرنس کا موضوع
کانفرنس کا موضوع "لامحدود افق آج کی سرمایہ کاری، کل کی تشکیل" ہے۔ اس میں اقتصادی، توانائی اور دفاعی شعبوں میں باہمی تعاون پر بات چیت کی جائے گی۔








