پاکستانی اداکارہ مہربانو کی انتہائی بولڈ تصاویر نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کر دیا ، سوشل میڈیا صارفین برس پڑے

اداکارہ مہر بانو کی نازیبا فوٹوز پر تنقید
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بیرون ملک مقیم پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی اداکارہ مہر بانو نے ہر حد پار کرتے ہوئے نازیبا فوٹوز سوشل میڈیا کی زینت بنادی ہیں، جس کے باعث وہ صارفین کی تنقید کا شکار ہو گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: انسٹا پر 14 ملین فالورز رکھنے والی ایشوریا کس ایک شخصیت کو فالو کرتی ہیں؟
سوشل میڈیا پر موجودگی
تفصیلات کے مطابق، فلم ’ٹیکسالی گیٹ‘ کی سٹار مہر بانو اگرچہ بیرون ملک مقیم ہیں اور اداکاری کی دنیا سے دور ہیں، تاہم سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے وہ ہر لمحہ اپنے مداحوں سے جڑی نظر آتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: فیض آباد انٹرچینج سے پی ٹی آئی کارکنوں سمیت 2 سرکاری ملازم بھی گرفتار
بولڈ تصاویر شیئر کرنا
اداکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نظر ڈالی جائے تو بے باک اداکارہ مہر بانو سوشل میڈیا پر اپنی جرات مندانہ شخصیت کی عکاسی کی بدولت ہر بار وائرل ہوجاتی ہیں۔ اس بار بھی کچھ ایسا ہی دیکھنے کو ملا جب مہر بانو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ خیز تصاویر جاری کیں۔
یہ بھی پڑھیں: شوگر کے مریضوں کے لیے خوشخبری، جدید طریقہ علاج
تفریحی دن کی لمحات
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مہر بانو نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں بیچ پر موجود حسین موسم کا لطف اٹھاتے دیکھا گیا۔ ساتھ ہی انہوں نے لذیذ کھانے کا انجوائے کرنے کے ساتھ موٹر سائیکل کی سواری سے بھی لطف اٹھایا۔
یہ بھی پڑھیں: لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 11 افراد جاں بحق، پاکستانی بھی شامل ہونے کا انکشاف
متنازعہ لباس کا انتخاب
آؤٹنگ کے اس دن کو یادگار بنانے کیلئے مہر بانو نے ہر لمحے کو کیمرے میں قید بھی کیا۔ لیکن اسی کے ساتھ انہوں نے جس لباس کا انتخاب کیا وہ ان کے فینز کو ایک آنکھ نہ بھایا کیونکہ مہر بانو نے ساحل سمندر پر سیر کرتے ہوئے نیم عریاں لباس کا انتخاب کیا۔ بولڈنس کی عکاسی کرتی جھلکیوں کو شیئر کرتے ہوئے مہر بانو نے کیپشن میں لکھا، ’تم مجھے دوبارہ کبھی فل مون پارٹی میں نہیں دیکھو گے۔’
یہ بھی پڑھیں: مہر ایکسپریس کا انجن فیل، مسافر گرمی میں بے حال
صارفین کی تنقید
دوسری جانب ایک صارف نے مہر بانو کو ٹیگ کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں تبصرہ کیا کہ، ’مایوسی ہوئی کہ بالکل بھی ایبس نظر نہیں آئے۔’ جس کے جواب میں مہربانو نے بھی مزاحیہ انداز میں لکھا، ’مجھ میں کوئی عیب نہیں۔’
اجتماعی رائے
جبکہ دیگر صارفین نے اداکارہ کے لباس پر شدید تنقید کرتے ہوئے لکھا، ’مہنگائی کی ستائی ہوئی مخلوق کو نہ کپڑے دستیاب ہیں نہ کھانا۔!’ ایک اور صارف نے لکھا، ’یہ تو کنفرم دوزخی ہے۔’