پاکستانی اداکارہ مہربانو کی انتہائی بولڈ تصاویر نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کر دیا ، سوشل میڈیا صارفین برس پڑے
اداکارہ مہر بانو کی نازیبا فوٹوز پر تنقید
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بیرون ملک مقیم پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی اداکارہ مہر بانو نے ہر حد پار کرتے ہوئے نازیبا فوٹوز سوشل میڈیا کی زینت بنادی ہیں، جس کے باعث وہ صارفین کی تنقید کا شکار ہو گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ کی گوادر میں کوسٹ گارڈز پر حملے کی مذمت، قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی : محسن نقوی
سوشل میڈیا پر موجودگی
تفصیلات کے مطابق، فلم ’ٹیکسالی گیٹ‘ کی سٹار مہر بانو اگرچہ بیرون ملک مقیم ہیں اور اداکاری کی دنیا سے دور ہیں، تاہم سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے وہ ہر لمحہ اپنے مداحوں سے جڑی نظر آتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 26 نومبر احتجاج کیس؛ غیر حاضری پر علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
بولڈ تصاویر شیئر کرنا
اداکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نظر ڈالی جائے تو بے باک اداکارہ مہر بانو سوشل میڈیا پر اپنی جرات مندانہ شخصیت کی عکاسی کی بدولت ہر بار وائرل ہوجاتی ہیں۔ اس بار بھی کچھ ایسا ہی دیکھنے کو ملا جب مہر بانو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ خیز تصاویر جاری کیں۔
یہ بھی پڑھیں: یہ بچہ تمہارا نہیں لیکن اگر تم نے اسے قبول نہ کیا تو ۔۔۔” خاتون نے اپنے شوہر کو ایسی دھمکی دے دی کہ یقین نہ آئے
تفریحی دن کی لمحات
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مہر بانو نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں بیچ پر موجود حسین موسم کا لطف اٹھاتے دیکھا گیا۔ ساتھ ہی انہوں نے لذیذ کھانے کا انجوائے کرنے کے ساتھ موٹر سائیکل کی سواری سے بھی لطف اٹھایا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: سروسز ہسپتال میں پولیس اہلکاروں کا طبی عملے پر تشدد
متنازعہ لباس کا انتخاب
آؤٹنگ کے اس دن کو یادگار بنانے کیلئے مہر بانو نے ہر لمحے کو کیمرے میں قید بھی کیا۔ لیکن اسی کے ساتھ انہوں نے جس لباس کا انتخاب کیا وہ ان کے فینز کو ایک آنکھ نہ بھایا کیونکہ مہر بانو نے ساحل سمندر پر سیر کرتے ہوئے نیم عریاں لباس کا انتخاب کیا۔ بولڈنس کی عکاسی کرتی جھلکیوں کو شیئر کرتے ہوئے مہر بانو نے کیپشن میں لکھا، ’تم مجھے دوبارہ کبھی فل مون پارٹی میں نہیں دیکھو گے۔’
یہ بھی پڑھیں: کچے کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع، جو ڈاکو اپنے آپ کو ’’چیمپئن‘‘ سمجھتے ہیں ان کیخلاف سخت کارروائی ہوگی: وزیر داخلہ
صارفین کی تنقید
دوسری جانب ایک صارف نے مہر بانو کو ٹیگ کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں تبصرہ کیا کہ، ’مایوسی ہوئی کہ بالکل بھی ایبس نظر نہیں آئے۔’ جس کے جواب میں مہربانو نے بھی مزاحیہ انداز میں لکھا، ’مجھ میں کوئی عیب نہیں۔’
اجتماعی رائے
جبکہ دیگر صارفین نے اداکارہ کے لباس پر شدید تنقید کرتے ہوئے لکھا، ’مہنگائی کی ستائی ہوئی مخلوق کو نہ کپڑے دستیاب ہیں نہ کھانا۔!’ ایک اور صارف نے لکھا، ’یہ تو کنفرم دوزخی ہے۔’








