علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست،31اکتوبر تک جیل حکام سے جواب طلب
اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر 31اکتوبر تک جیل حکام سے جواب طلب کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں میٹرو بس سروس جزوی طور پر معطل، فیض آباد کے لیے کھلی، سیکرٹریٹ کے لیے بند
درخواست کا پس منظر
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے جیل ملاقات کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس ارباب طاہر نے علی امین گنڈاپور کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل درخواستگزار نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی جارہی، عدالت پٹیشنر کی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کے احکامات جاری کرے۔
عدالت کا اقدام
اسلام آباد ہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 31اکتوبر تک جیل حکام سے جواب طلب کرلیا، عدالت نے کہا کہ جیل کا مجاز افسر 31اکتوبر کو عدالت کے سامنے پیش ہو۔