پاکستان کرکٹ میں تبدیلیوں کا عمل جاری، کس کو کونسا عہدہ ملنے والا ہے؟
پاکستان کرکٹ میں تبدیلیاں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ میں تبدیلیوں کا عمل جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی بیورو کریسی میں مایوسی اور بے چینی۔۔؟ حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں
عاقب جاوید کی ترقی
سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید کو مستقبل میں ہیڈ کوچ بنائے جانے کے بعد ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر بنائے جانے کا بھی امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چشتیاں، ایک ماہ کی دلہن کے قتل کے الزام میں شوہر، جیٹھ اور سسر گرفتار
ندیم خان کے نئے عہدے
اس کے علاوہ ندیم خان کی ذمہ داریاں بدلیں گی جنہیں ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ کا عہدہ دیا جائے گا۔
غیر ملکی دوروں کے لیے سلیکٹرز
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلیکٹرز کو بھی غیر ملکی دوروں پر بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ قومی سلیکٹر اسد شفیق آسٹریلیا اور زمبابوے جائیں گے جبکہ پلیئنگ الیون کی تشکیل سلیکٹرز، کوچ اور کپتان کی مشاورت سے ہوگی۔








