ارجن کپور نے ملائیکہ اروڑا سے علیحدگی کی تصدیق کردی
ارجن کپور کا تعلقات ختم ہونے کی تصدیق
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی وڈ اداکار ارجن کپور نے آخرکار ملائیکہ سے تعلقات ختم ہونے کی تصدیق کردی۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیرِ گردش تھی جو ہندو تہوار دیوالی کی ایک تقریب کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہری کا تعلق عوام سے ہو یا فورسز سے جان ومال کا تحفظ ہماری ذمے داری اور ترجیح ہے، علی امین گنڈاپور کا جرگے سے خطاب
ویڈیو کا مواد
ویڈیو میں ارجن سمیت ان کی نئی آنے والی فلم 'سنگھم اگین' کے ساتھ اداکار اجے دیوگن اور دیگر شریک تھے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب ارجن نے ہاتھ میں مائیک پکڑا اور وہ کچھ کہنے لگے تو وہاں موجود کراو¿ڈ نے ملائیکہ ملائیکہ کی آوازیں لگانا شروع کردیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران اور مصر کی بےمثال دوستی کا تاریخی تعلق کیسے دیرینہ دشمنی میں بدل گیا؟
ارجن کا جواب
ارجن نے آوازیں سنتے ہی کہا 'ابھی سنگل ہوں میں'، ساتھ ہی اداکار مسکرا دیے۔ سوشل میڈیا پر بھارتی پیجز نے مذکورہ ویڈیو شیئر کی اور دعویٰ کیا کہ ارجن اب ملائیکہ کے ساتھ نہیں اور دونوں میں علیحدگی ہوچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی ریکارڈ
رومانوی تعلق کی تصدیق
یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب ارجن نے باضابطہ طور پر اپنے اور ملائیکہ کے رومانوی تعلق پر کچھ ردعمل دیا ہو۔ اس سے قبل نہ ہی دونوں کی جانب سے اپنے رشتے کی براہِ راست تصدیق کی گئی نہ ہی تردید کی گئی۔
بریک اپ کی افواہیں
گزشتہ کئی عرصے سے دونوں کے درمیان بریک اپ کے خبریں تھیں لیکن اس کی تصدیق نہیں ہوئی تھی۔ حالیہ وقت میں جب ملائیکہ اروڑا کے والد نے خودکشی کی تو ارجن ان کے ہمراہ آخری رسومات میں شریک تھے۔