نعیم قاسم حزب اللہ کے نئے سربراہ مقرر
نعیم قاسم حزب اللہ کے نئے سربراہ مقرر
بیروت( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نعیم قاسم کو حزب اللہ کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کہتے ہیں کہ ملک بھی اُن کا ہے اور فوج بھی، ادارے کا سیاست میں کردار نہیں ہونا چاہیے، علی محمد خان
حسن نصر اللہ کی شہادت اور نئی قیادت
"جیو نیوز" کے مطابق لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے حسن نصر اللہ کی شہادت کے ایک ماہ بعد قائم مقام سربراہ نعیم قاسم کو باقاعدہ سربراہ منتخب کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بورڈ آف پیس کے رکن ممالک غزہ کیلئے 5 ارب ڈالر سے زائد کی رقم دینے کا وعدہ کر چکے ہیں، ٹرمپ
نعیم قاسم کا پس منظر
نعیم قاسم طویل عرصے تک حسن نصر اللہ کے نائب رہے اور حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد انہیں تنظیم کا قائم مقام سربراہ بنایا گیا تھا۔ وہ اس سے قبل حزب اللہ شوریٰ کمیٹی کے مسلسل 3 مرتبہ رکن رہ چکے ہیں۔
پاکستان میں قیادت میں ممکنہ تبدیلی
حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد ان کے خالہ زاد بھائی اور داماد ہاشم صفی الدین کو حزب اللہ کا سربراہ منتخب کیے جانے کا قوی امکان تھا، مگر صفی الدین بھی کچھ دن قبل ایک اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔








