کراچی میں غیرملکیوں سے لوٹ مار پر وزیراعلیٰ برہم
وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں غیرملکیوں سے لوٹ مار کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گزرنے والا سال آزمائشوں، قربانیوں اور صبر کا سال تھا، جس میں ہماری استقامت اور جدوجہد تاریخ رقم کر گئی، ریحانہ ڈار
غیرملکی سیاحوں کی حفاظت کی ضرورت
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سیاحوں کو لوٹنا اور زد و کوب کرنا نہایت حوصلہ شکن واقعہ ہے۔ غیرملکیوں کو لوٹنے سے ملکی وقار خراب ہوتا ہے۔ حکومت کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے کی وجہ سے سیاح آ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: طاقت کے بل بوتے پر نظام زیادہ دیر نہیں چل سکتا، بحرانوں کا حل سیاسی بات چیت سےممکن ہے: لیاقت بلوچ
کراچی پولیس کو ہدایت
مراد علی شاہ نے کراچی پولیس چیف کو ہدایت کی کہ مجرموں کو گرفتار کر کے سخت سزائیں دی جائیں۔
تحفظ کی فراہمی
انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ مقامی لوگوں کو بھی تحفظ فراہم کریں، گلی محلوں اور اہم شاہراؤں کی نگرانی کے لیے سیف سٹی پروجیکٹ کو یقینی بنائیں۔








