سماجی شمولیت اور صنفی بھلائی پر مبنی پلاننگ اور بجٹ سازی میں نمایاں پیش رفت پر سیمینار
پنجاب حکومت اور آکسفورڈ پالیسی مینجمنٹ کا سیمینار
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) حکومت ِ پنجاب اور آکسفورڈ پالیسی مینجمنٹ کے سب نیشنل گورننس پروگرام میں مشترکہ طور پر سماجی شمولیت اور صنفی مسابقت کے اصولوں پر مبنی منصوبہ بندی اور بجٹ سازی سے متعلق سیمینار کا اہتمام کیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں بری
افتتاحی سیشن کی تقاریر
افتتاحی سیشن سے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب مس نعمانہ گل رخ فرید، سیکرٹری وویمن ڈویلپمنٹ عثمان علی خان، پی اینڈ ڈ ی کی نمائندہ صبا علی اور فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس برطانیہ کے نمائندہ اینڈرو باوڈن نے خطاب کیا۔
ماہرین کے خیالات
سیمینار سے نیشنل کمیشن آن سٹیٹس آف وویمن کی سابقہ سربراہ خاور ممتاز، ماہر معیشت ڈاکٹر قیصر بنگالی اور پنجاب ریوینیو اتھارٹی کے چیئرمین نعمان یوسف نے بھی خطاب کیا۔ مختلف ماہرین نے اپنے خطابات میں اس امر پر زور دیا کہ بجٹ سازی میں تمام تر طبقات بالخصوص بے وسیلہ افراد کی بھلائی پر خصوصی توجہ دی جائے۔