بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخ اور وارنٹ جاری ہو سکتے ہیں، احتساب عدالت

راولپنڈی کی عدالت میں سماعت

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بشریٰ بی بی اور ان کے وکلا کی عدم موجودگی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہی طریقہ رہا تو ملزمہ کی ضمانت منسوخ کرکے ان کے وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کئے جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملیحہ لودھی کا بھارتی وزیر خارجہ کی شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں آمد پر بیان

سماعت کی تفصیلات

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔ بانی پی ٹی آئی کو پیش کیا گیا، جبکہ بشری بی بی اور ان کے وکیل عثمان ریاض گل پیش نہ ہوئے۔ نیب کی جانب سے امجد پرویز اور سردار مظفر عباسی لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بدستور سموگ ، فضائی آلودگی کا گزشتہ برس کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، حد نگاہ صفر

عدالت میں پیش کردہ درخواستیں

سماعت کے آغاز پر بشری بی بی کی جانب سے معاون وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت پیش ہوئے اور بشری بی بی کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی۔ تاہم، پراسیکیوشن ٹیم نے اس درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ خود عدالت پیش ہوئی ہیں اور نہ ہی ان کے وکلا عدالت آئے ہیں، حالانکہ گزشتہ سماعت پر وکلا کی موجودگی میں آج کی تاریخ دی گئی تھی۔

پراسیکیوشن کی کارروائی

پراسیکیوشن نے مزید کہا کہ اگر وکلا ہائیکورٹ میں مصروف تھے تو عدالت کو بتا دیتے، درخواست پر بشری بی بی اور وکلا کے دستخط تک موجود نہیں۔ پراسیکیوشن نے استدعا کی کہ بشریٰ بی بی ضمانت کا غلط استعمال کر رہی ہیں لہذا شوکاز نوٹس جاری کیا جائے۔ عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کردی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...