سندھ کی قوم پرست جماعتوں نے بگل بجا دیا

سندھ کی قوم پرست جماعتوں کا احتجاج

سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ کی قوم پرست جماعتوں نے بگل بجا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں کے پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز 2025 کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری

حقوق کے حصول کی تحریک

تفصیلات کے مطابق سندھ کے حقوق کے حصول اور دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے کیخلاف قوم پرست جماعتوں کی جانب سے احتجاجی تحریک کا آغاز کردیا گیا۔ سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی کی قیادت میں ببرلو بائی پاس پر احتجاجی دھرنا دیا گیا، جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مطالبات کے حق میں نعرے بلند کیے۔ دھرنے کے باعث قومی شاہراہ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ سندھ، پنجاب، بلوچستان آنے و جانے والی سیکڑوں چھوٹی و بڑی گاڑیوں میں سوار مسافروں بالخصوص خواتین و بچوں کو اذیت ناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔

مقامی قیادت کا بیان

"جنگ" کے مطابق دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں ڈاکٹر قادر مگسی اور جام فتاح سمیجو ودیگر نے کہا کہ سندھ کا پانی دیگر صوبوں کا دینے کا منصوبہ قبول نہیں، سندھ کی لاکھوں ایکڑ زرعی زمین پہلے ہی بنجر ہورہی ہیں، اس منصوبے سے سندھ خشک سالی کا شکار ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے حصے کا پانی کسی کو نہیں لینے دیں گے۔ ببرلو بائی پاس پر دھرنے کے بعد 24 نومبر کو کراچی میں احتجاجی دھرنا دیں گے اور اس دھرنے میں سندھ کی تمام سیاسی جماعتوں اور سندھ میں بسنے والے تمام افراد کو شریک ہونے کی دعوت دیں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...