وزیراعظم شہبازشریف کی امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات
وزیراعظم شہبازشریف اور امیر قطر کی ملاقات
دوحہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہبازشریف کی امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی امیر قطر سے وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی۔ اس سے قبل دونوں رہنماؤں کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے مشترکہ اقتصادی اہداف اور علاقائی استحکام کی اہمیت پر زور دیا۔ ملاقات میں سٹریٹیجک تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔
اسرائیل کی نسل کشی پر تشویش
دونوں رہنماؤں نے اسرائیل کی بے گناہ فلسطینیوں کی نسل کشی اور خطے میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے مسئلہ فلسطین پر قطر کے موقف کی تعریف کی، اور کہا کہ غزہ میں امن قائم کئے بغیر دنیا میں امن ممکن نہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی بربریت کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔
پاکستان کے دورے کی دعوت
وزیراعظم شہبازشریف نے امیر قطر کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔