چینی سفیر کا بیان دونوں ممالک کے تعلقات کی عکاسی نہیں کرتا، ترجمان دفتر خارجہ
پاکستانی دفتر خارجہ کا ردعمل
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ چین کے سفیر کا بیان حیران کن ہے، یہ بیان دونوں ممالک کے تعلقات کی عکاسی نہیں کرتا: دفتر خارجہ
یہ بھی پڑھیں: انٹراپارٹی الیکشن نظرثانی کیس: پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ میں لارجربینچ تشکیل دینے کی درخواست
زہرا بلوچ کا بیان
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ چینی شہریوں کے ساتھ چند بدقسمت واقعات رونما ہوئے ہیں، ہمیں چینی حکومت اور سفارت خانے کی تشویش سے آگاہی ہے۔
چینی سفیر کا بیان
خیال رہے کہ چینی سفیر نے ایک حالیہ بیان میں کہا تھا کہ پاکستان میں چینی باشندوں پر ایک مہینے کے دوران دو حملے ہوئے ہیں جو ناقابل قبول ہیں۔