بکاخیل میں جامِ شہادت نوش کرنیوالے میجر عاطف خلیل اور 2 فوجی جوان آبائی علاقوں میں سپردِ خاک
شہداء کی عظیم قربانی
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ضلع بنوں کے علاقے بکاخیل میں خوارج کے خلاف دوران آپریشن بہادری سے لڑتے ہوۓ جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر عاطف خلیل شہید (عمر 31 سال، ساکن ضلع سدھنوتی، آزاد کشمیر)، نائیک آزاد اللہ شہید (عمر 36 سال، ساکن ضلع کرک) اور لانس نائیک غضنفر عباس (عمر 35 سال، ساکن ضلع لیہ) کو آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: جرائم کی شرح میں اضافہ، 8 ماہ میں سینکڑوں افراد کے قتل ہونے کی وجہ کیا ہے؟
نماز جنازہ میں شمولیت
آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عاطف خلیل شہید کی نماز جنازہ میں کور کمانڈر راولپنڈی اور کور کمانڈر پشاور نے شرکت کی۔ شہداء کی نماز ِ جنازہ اور تدفین میں اعلیٰ عسکری و سول حکام، پاک فوج کے جوانوں، شہداء کے لوحقین اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ہمارا عزم و حوصلہ
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہمارا عزم و حوصلہ بلند ہے اور شہداء کی یہ عظیم قربانیاں دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں ہماری طاقت ہیں۔