محسن نقوی کی بطور چیئرمین پی سی بی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر
محسن نقوی کی تعیناتی چیلنج
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرداخلہ محسن نقوی کی بطور چیئرمین پی سی بی تعیناتی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عاقب بال نے بیز بال کا مقابلہ کر دیا
درخواست گزار کا مؤقف
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی تعیناتی کے خلاف درخواست شہری احمد نواز کی جانب سے دائر کی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی کیخلاف درخواست کو کل سماعت کے لیے مقرر کرلیا جس پر سماعت چیف جسٹس عامر فاروق کل درخواست پر سماعت کریں گے۔
آئی سی سی رولز کی خلاف ورزی
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی آئی سی سی رولز کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں وفاقی حکومت، وزیر اعظم کو بطور پیٹرن ان چیف، چیئرمین پی سی بی، وزارت داخلہ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔