وزیراعلیٰ مریم نواز سے یو ایس ایڈ مشن ڈائریکٹر ویرایا کیٹ سوم ونگسری کی ملاقات، تعلقات مزید بہتر بنانے کے مواقع پر گفتگو
مریم نواز اور یو ایس ایڈ مشن ڈائریکٹر کی ملاقات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے یو ایس ایڈ مشن ڈائریکٹر ویرایا کیٹ سوم ونگسری نے ملاقات کی۔ ملاقات میں امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز اور یو ایس ایڈ پنجاب چپٹر کی نمائندہ عریشہ بانو بھی موجود تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم خفیہ طریقے سے لائی جارہی ہے، حصہ نہیں بنیں گے: اخترمینگل
تبادلہ خیال کے امور
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تجارت، کلائمیٹ چینج، قابل تجدید انرجی، وویمن اکنامک ایمپاورمنٹ، ہیلتھ کیئر اور ایجوکیشن میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان نے اپنی معیشت کا ماڈل رینٹ اے ٹیرریسٹ پر کھڑا کر لیا ہے، ماہر بین الاقوامی امور ڈاکٹر شازیہ انور چیمہ
کلائمیٹ چینج اور خواتین کے تحفظ
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ کلائمیٹ چینج اور ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے لیے گرین انرجی اور جدید ٹیکنالوجی پر یو ایس ایڈ کے تجربے سے مستفید ہونا چاہتے ہیں۔ خواتین کے تحفظ کے لیے پینک بٹن، ورچوئل پولیس سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ سکلڈ ہیومن ریسورس کے لیے جدید طرز پر انٹرنشپس کرائی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطیٰ میں تنازعات، دنیا بھر میں ساڑھے 4 کروڑ افراد شدید بھوک کی طرف دھکیلے جا رہے ہیں: ورلڈ فوڈ پروگرام نے خدشات کا اظہار کر دیا
پاک امریکہ تعلقات کی اہمیت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کی پارٹنر شپ خطے کی ترقی اور امن و امان کے لیے اہمیت کی حامل ہے۔ ہم پاک امریکہ تعلقات کو مزید تقویت بخشنے کے لیے کوشاں ہیں۔ پاکستان ماضی کے مقابلے میں زیادہ محفوظ اور پرامن ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے گڈ گورننس اور شفافیت کے نئے معیار قائم کیے ہیں۔ پاکستان نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
مستقبل کی سرمایہ کاری کے مواقع
ملاقات میں مستقبل کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے پر غور کیا گیا اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات مزید بہتر بنانے کے مواقع پر گفتگو بھی کی گئی۔








