پنجاب میں 12سال بعد کاشتکاروں کیلئے گرین ٹریکٹر اسکیم شروع، کتنی سبسڈی دی جائے گی؟ جانیے
پنجاب میں گرین ٹریکٹر سکیم کا آغاز
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں 12 سال بعد کاشتکاروں کے لیے نواز شریف کی ہدایت پر گرین ٹریکٹر سکیم شروع کردی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ آفس میں منعقدہ تقریب میں گرین ٹریکٹر سکیم کی ڈیجیٹل قرعہ اندازی کرکے آغاز کیا۔
یہ بھی پڑھیں: شبیر اقبال کی شاندار برتری، 11ویں جے اے زمان میموریل اوپن گالف چیمپئن شپ کا فیصلہ کن مرحلہ آج ہوگا
قرعہ اندازی کے نتائج
وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ 25 سے 50 ایکڑ اراضی پر گندم کے کاشتکاروں کو ایک ہزار گرین ٹریکٹر بالکل مفت بذریعہ قرعہ اندازی دی جائیں گے۔ قرعہ اندازی میں اوکاڑہ کے محمد یاسین ولد محمد اشرف گرین ٹریکٹر حاصل کرنے والے پہلے خوش نصیب کاشتکار قرار پائے۔ چکوال کے طالب حسین ولد محمد حسین دوسرے جبکہ ڈیرہ غازی خان کے غلام اکبر ولد حاجی غلام حسین تیسرے کاشتکار ہیں۔ اوکاڑہ میں 339، چکوال میں 111 اور ڈی جی خان میں 276 کاشتکاروں کو گرین ٹریکٹر دیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ؛بانی اور بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ ٹو کیس کا ٹرائل رکوانے کیلئے عدالت سے رجوع
کاشتکاروں کو مبارکباد
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گرین ٹریکٹر حاصل کرنے والے تمام کاشتکاروں کو مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ گرین ٹریکٹر سکیم کے پورٹل اور ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر تمام خوش نصیبو ں کے نام ڈسپلے ہوں گے۔ ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے دفاتر سے بھی گرین ٹریکٹر سکیم کی قرعہ اندازی میں کامیاب کاشتکاروں کی لسٹ دستیاب ہوگی۔ وزیراعلیٰ گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت 9500 کاشتکاروں کو ہر ٹریکٹر پر 10 لاکھ روپے سبسڈی دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا موٹرز کے پلانٹ سے 900 کار انجن چوری
ٹریکٹر کا معائنہ اور زراعت کی میکانائزیشن
قبل ازیں وزیراعلیٰ مریم نواز نے سی ایم سکیم کے تحت دیے جانے والے 4 اقسام کے گرین ٹریکٹرز کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے گرین ٹریکٹر پر سوار ہو کر اس کی خصوصیات کا جائزہ لیا اور اس تجربے کو خوشگوار قرار دیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں زراعت کو میکانائزیشن کے جدید دور میں داخل کرنا چاہتے ہیں۔
وزیر زراعت کی بریفنگ
صوبائی وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی نے گرین ٹریکٹر سکیم کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔








