ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل (21 مارچ - 20 اپریل)
آپ جس بات کو لے کر پریشان چلے آ رہے ہیں اس کا کوئی تو حل آج نکل ہی آئے گا اور پھر آپ اپنے مقاصد کی جانب پیش قدمی کر لیں تو مناسب رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی فوج کو ہر ڈالر میں سے 70 سینٹ بھیجنے کا دور ختم ہو چکا ہے، کینیڈین وزیراعظم کا اعلان
برج ثور (21 اپریل - 20 مئی)
آپ مسلسل کئی دنوں کچھ بدنظری جیسے اثرات کا شکار چلے آ رہے ہیں جس کی وجہ سے آپ کے ہر کام میں رکاوٹوں کا سلسلہ جاری ہے نظر اتاریں اور گوشت صدقہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: موبائل ڈیٹا اور کال پیکجز کی بڑھتی قیمتوں کا معاملہ، سینیٹ کمیٹی کا جائزہ اجلاس 9 دسمبر کو طلب
برج جوزہ (21 مئی - 20 جون)
آپ کو جس بات کا خطرہ محسوس ہو رہا ہے اس کی فکر کی اب کوئی ضرورت نہیں ہے۔ آج صبح سے ان شاءاللہ ایسے حالات بن سکتے ہیں جو آپ کو پاور فل کر دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ماں کی کمی کا خلا کبھی پورا نہیں ہو سکتا: عظمیٰ بخاری کا جمشید بٹ کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
برج سرطان (21 جون - 20 جولائی)
آپ کیوں کسی دوسرے کی وجہ سے خود کو مشکل میں ڈال رہے ہیں اپنے کام سے کام رکھیں اور ان تمام معاملات سے بچ کر چلیں جس میں تھوڑا سا بھی رسک شامل ہو۔
یہ بھی پڑھیں: پتوکی میں بارش کے باعث کام سے چھٹی کرنے پر ملزمان نے گھر میں گھس کو محنت کش کو قتل کر دیا
برج اسد (21 جولائی - 21 اگست)
جب کام کرنے کا وقت ہوتا ہے تو آپ فضول کاموں میں لگ جاتے ہیں اور جب اچھا وقت گزر جاتا ہے پھر پچھتاوا ہوتا ہے اس اچھے وقت کی مدد کریں وہ بھی آج۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر سے ملاقات کے بعد وزیراعظم شہبازشریف کی آج کی مصروفیات سامنے آگئیں
برج سنبلہ (22 اگست - 22 ستمبر)
کوئی بھی ایسا کام نہ کریں جس میں ناجائز آمدن کی آمد ہو صرف رزق حلال کا ہی ذہن میں رکھیں اس وقت آپ کو ایک اچھے کام کی پیشکش کی امید بھی نظر آتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 189 کارروائیوں میں کالعدم تنظیموں کے 10 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا: سی ٹی ڈی پنجاب
برج میزان (23 ستمبر - 22 اکتوبر)
آج غیر متوقع دن ہے آپ کو کسی جانب سے کوئی پیشکش ملنے کا امکان اور ایک رکا ہوا کام بھی ہونے کی امید ہے۔ آج پرانے معاملات کو ہرگز ہرگز نہ چھیڑیں۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی آئینی عدالت: رمضان المبارک کے دوران دفتری اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
برج عقرب (23 اکتوبر - 22 نومبر)
جو لوگ کسی بھی قانونی معاملات میں ہیں وہ اس کو عدالت سے باہر ٹھیک کرنے کی کوشش کریں اور وراثت کے امور میں آپ کا حق کم ہو بھی اللہ پاک پر چھوڑ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: چین اور روس صرف امریکہ سے ڈرتے ہیں:ڈونلڈ ٹرمپ
برج قوس (23 نومبر - 20 دسمبر)
کسی بھی ایسے مسئلے سے دور رہیں جس کا تعلق دل کے معاملات و عشق و محبت سے ہو اور جو لوگ کسی بات پر ضد کریں گے وہ اپنے لئے بڑی مشکلات کھڑی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: چینی کی درآمد کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے، فواد حسن فواد
برج جدی (21 دسمبر - 19 جنوری)
آج ہونے والا ایک بڑا کام رکاوٹ کا شکار ہو سکتا ہے اور جن لوگوں نے وعدہ کر رکھا تھا وہ اپنے وعدے پر پورا نہیں اتریں گے۔ اس وقت رکاوٹ لگتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پریس کلب کے سامنے دھرنا دینے والوں نے قلات بس حملے میں شہید ہونے والوں کیلئے ایک لفظ نہیں کہا: جان اچکزئی
برج دلو (20 جنوری - 18 فروری)
آپ کے لئے اگر کوئی ایسا فون آئے جس میں کوئی وعدہ یا لالچ ہو تو اس سے بچ کر چلیں ان دنوں دھوکا ملنے اور مالی نقصان پہنچانے کی فکر سے محفوظ رہنا ہے۔
برج حوت (19 فروری - 20 مارچ)
ایک اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ملازمت پیشہ افراد کے لئے آج اہم دن بڑی پریشانی سے بھی نجات ملے گی اور راستے کی ایک بڑی رکاوٹ بھی دور ہو سکے گی۔








