دوسری عورت سے ہاتھ ملانے پر گرل فرینڈ نے نوجوان کے جسم کے ایسے حصے پر وار کردیا کہ جان چلی گئی
خطرناک حسد کا واقعہ
بیونس آئرز (ڈیلی پاکستان آن لائن) ارجنٹائن میں ایک شخص اس وقت المناک طور پر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جب اس کی حاسد مزاج گرل فرینڈ نے اسے سڑک پر ایک دوسری خاتون کو ہاتھ ہلا کر جواب دینے اور خیریت دریافت کرنے پر چاقو سے حملہ کر کے مار ڈالا۔
یہ بھی پڑھیں: اپنی خودمختاری اور سمندری سرحدوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں، سربراہ پاک بحریہ
حسد کی شدت اور اس کے اثرات
کہا جاتا ہے کہ تھوڑا سا حسد ہونا تو کسی حد تک رومانوی تعلقات کے حوالے سے بہتر ہوسکتا ہے لیکن بہت زیادہ حاسد مزاجی مہلک ثابت ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لبنانی حکومت نے کہا پاکستان خوش قسمت ملک ، سرحدیں محفوظ ہیں: رانا مشہود
واقعے کی تفصیلات
اس واقعے کو ہی دیکھ لیں، جب ارجنٹائن کے صوبے بیونس آئرز کے شہر گونزالیز کاتان میں 23 سالہ ماریانو گرنسپن کو اس کی گرل فرینڈ نے اسکول کی سابق دوست سے سڑک پر ملاقات کے موقع پر ہاتھ ہلا کر جواب دینے پر چاقو سے حملہ کرکے مار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر کے پاکستان دورے پر اہم بیان
حملے کا پس منظر
مقامی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ 21 اکتوبر کی صبح اس وقت پیش آیا جب ماریانو گرنسپن اور اس کی گرل فرینڈ نتاشا پلاویسینو ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے پیدل چل رہے تھے۔ اس دوران ماریانو کی پرانی اسکول کی دوست نظر آئی، جس پر اس نے اس کی خیریت پوچھی۔
یہ بھی پڑھیں: اے ٹی سی لاہور نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے
قاتل کا ماضی
یہ دیکھ کر اس کی دوست سخت غصے میں آ گئی اور اس نے چاقو سے حملہ کر ڈالا۔ قاتل خاتون، جس کی عمر 32 سال بتائی گئی ہے، وہ اس سے قبل بھی 2021 میں اپنے ایک سابق بوائے فرینڈ کے سینے پر چاقو سے حملہ کرنے کی وجہ سے ایک سال کی سزا بھگت چکی ہے۔
پولیس کے پاس شکایات
جبکہ مذکورہ بالا قاتل خاتون کے خلاف مقتول پہلے بھی پولیس کے پاس جسمانی تشدد اور دھمکیوں کی شکایت درج کرا چکا تھا، تاہم اس نے بعد ازاں معاملہ رفع دفع کرکے پھر سے تعلقات استوار کر لیے تھے۔








