جرمنی میں تمام ایرانی قونصل خانے بند کرنے کا حکم
جرمنی کا ایران کے قونصل خانوں کی بندش کا فیصلہ
برلن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی نژاد جرمن شہری کو ایران میں موت کی سزا دیے جانے پر جرمنی نے ایران کے تمام قونصل خانوں کو بند کرنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: محمد صدیق شیخ نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ممبر کے طور پر حلف اٹھا لیا
جرمن وزارت خارجہ کا بیان
عرب میڈیا کے مطابق جرمن وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جرمنی میں تمام ایرانی قونصل خانے بند کر دیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم
جمشید شارمہد کی پھانسی
عرب میڈیا کے مطابق ایرانی نژاد جرمن شہری پر دہشتگردی کے سنگین الزامات عائد تھے۔ ایرانی عدالت کے حکم پر جمشید شارمہد کو 28 اکتوبر کو پھانسی دی گئی تھی۔ 69 سالہ جمشید شارمہد امریکہ میں مقیم تھے، 2020 میں دبئی سے اغوا کرکے ایران منتقل کیا گیا تھا۔
سفارتی تعلقات میں تناؤ
خبر ایجنسی کے مطابق جرمنی نے اپنا سفیر ایران سے واپس بلانے کے بعد برلن میں موجود ایرانی ناظم الامور کو طلب کیا تھا۔