سلمان نے ایشوریا کا کندھا فریکچر کیا، مجھے ملازم نے بچایا، سابقہ گرل فرینڈ سومی علی نے الزام لگا دیا
سومی علی کا سلمان خان پر تشدد کا الزام
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ سومی علی نے اداکارہ ایشوریا رائے اور خود پر سلمان خان کی جانب سے تشدد کیے جانے کا الزام عائد کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اپنی چھت…… اپنا گھر پروگرام کے تحت مکانوں کی تعمیر شروع، وزیر اعلیٰ مریم نواز مانیٹرنگ کریں گی
سومی علی کا تعلق سلمان خان کے ساتھ
بھارتی اداکارہ سومی علی 90کی دہائی کی مشہور اداکارہ اور سوشل ورکر بھی ہیں۔ سلمان خان اور سومی علی 8 سالوں تک تعلقات میں رہے لیکن سلمان خان کی زندگی میں ایشوریا رائے کی اینٹری کے بعد سلمان اور سومی کا تعلق ختم ہوگیا۔ سومی علی نے 1999 میں بھارت چھوڑ کر چلی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت نے اب تک کے تمام ریکارڈ توڑ دیے
سومی علی کی گفتگو اور انکشافات
جیونیوز کے مطابق حال ہی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران سومی علی نے سپر اسٹار کی جانب سے کی جانے والی بدسلوکی اور تکلیف دہ تجربات کا انکشاف کیا ہے۔
دوران گفتگو سومی علی سے سوال کیا گیا کہ ان کے اور سلمان خان کے درمیان برے تعلقات کی وجہ کیا ہے جبکہ سلمان خان کے سابقہ گرل فرینڈز سنگیتا بجلانی اور کترینہ کیف کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار ہیں۔
سومی علی نے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ 'مجھے سلمان خان کی جانب سے شدید بدسلوکی کا سامنا رہا، سلمان نے میرے ساتھ جو سلوک کیا وہ کسی اور کے ساتھ نہیں کیا۔'
یہ بھی پڑھیں: لاہور کے سستے ترین پلاٹس اور سب سے بہترین سہولیات کے ساتھ چوہدری اورنگزیب نے بڑا اعلان کر کے مڈل کلاس طبقے کا دل جیت لیا
سلمان خان کے تشدد کا تجربہ
اداکارہ نے سلمان خان سے اپنے ماضی کے تعلق کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ 'ایک مرتبہ سلمان خان مجھے مار رہے تھے کہ اس دوران ان کے گھریلو ملازم نے دروازے پر دستک دی اور سلمان خان سے درخواست کی کہ مجھے نہ ماریں۔ اس کے بعد میری کمر میں شدید درد رہا اور میں کئی عرصے تک بیڈ ریسٹ پر رہی۔'
یہ بھی پڑھیں: پہلا ون ڈے: آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کی 2وکٹیں گر گئیں
تبو اور دیگر کی حمایت
اداکارہ نے مزید بتایا کہ اداکارہ تبو بھی میری حالت دیکھ کر رو پڑی تھیں لیکن سلمان مجھے دیکھنے تک نہیں آئے۔ میری والدہ اور چند قریبی دوستوں کے علاوہ ہر شخص سلمان کے ساتھ میرے تعلق کے ان تکلیف دہ تجربات سے ناواقف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 10 Years Later: Hearings Scheduled for PTI’s 2014 Protest Applications
ایشوریا رائے کے ساتھ سلوک
سومی علی نے مزید انکشاف کیا کہ 'سلمان خان نے ایشوریا کے ساتھ بھی بہت بُرا سلوک کیا، میرا خیال ہے کہ سلمان خان نے ایشوریا کا کندھا فریکچر کیا تھا۔'
کتاب کا ارادہ
اداکارہ نے کہا 'سلمان نے جو میرے ساتھ کیا، اس کے بعد میں یہی کہہ سکتی ہوں کہ لارنس بشنوئی سلمان خان سے بہتر ہے۔' انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ سلمان کے ساتھ اپنے ماضی کے تعلقات پر ایک کتاب لکھ رہی ہیں جس میں ہر چیز درج ہوگی۔