محسن نقوی نے دبنگ خاتون افسر سیدہ شہر بانو کو پی سی بی میں اہم عہدہ دینے کا فیصلہ کر لیا

لاہور کی اے ایس پی سیدہ شہر بانو کو اہم عہدہ ملنے کا امکان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) سیدہ شہر بانو کو پاکستان ویمن ٹیم میں اہم عہدہ ملنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیز فائر کی خلاف ورزی کے حوالے سے عطاء تارڑ کا بیان آ گیا
ویمن ٹیم کی سربراہی کے لیے امیدوار
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویمن ٹیم کی سربراہ کی تلاش شروع کر دی ہے، جس کے لیے سابق ڈپٹی کمشنر لاہور مضبوط امیدوار تصور کی جارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بیمار بچوں کی جگہ سکول میں پڑھنے والا روبوٹ تیار کر لیا گیا
سیدہ شہر بانو کی سرگرمیاں
سابق ڈپٹی کمشنر سیدہ شہر بانو چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے عبوری وزیراعلیٰ پنجاب کے دور میں عہدے پر کافی متحرک تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں لڑکیوں کو اوباش نوجوانوں سے بچانے کے لیے خواتین اہلکار تعینات کی گئیں تو لڑکوں نے پولیس والیوں سے ان کے ہی نمبر مانگنا شروع کر دیے۔
شہرت حاصل کرنے کا واقعہ
رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ معروف اے ایس پی شہربانو نقوی نے رواں سال فروری میں شہرت حاصل کی جب انہوں نے لاہور کے اچھرہ بازار میں ہجوم کے حملے سے ایک خاتون کو بچایا، جو عربی خطاطی والا لباس پہنے ہوئے تھی۔
پی سی بی میں خواتین کرکٹ کی سربراہی کا عہدہ خالی
پی سی بی میں خواتین کرکٹ کی سربراہ کا عہدہ اس وقت خالی ہوا جب تانیہ ملک نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا، انہوں نے اکتوبر 2021 میں پی سی بی میں اپنے دور کا آغاز کیا تھا。