ٹانک میں بجلی کے تار بچوں پر موت بن کر گرگئے، 4 جاں بحق
ٹانک میں افسوسناک واقعہ
ٹانک (ڈیلی پاکستان آن لائن) گرہ مٹھو میں کرنٹ لگنے سے 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: یو اے ای کو شکست دیکر پاکستان انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا
بچوں کی ہلاکت کی وجوہات
ڈپٹی کمشنر ٹانک کے مطابق بچے مال مویشی چرارہے تھے کہ اس دوران بجلی کی تار گرنے کے باعث کرنٹ لگا۔
جاں بحق بچوں کی تفصیلات
انہوں نے بتایاکہ جاں بحق بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور تین سگے بھائی ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ جاں بحق بچوں کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔








