کوئٹہ میں پولیس اہلکار کے نجی سیل پر چھاپہ، چار نوجوان بازیاب
کوئٹہ میں پولیس کا بڑا ایکشن
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے ایک پولیس اہلکار کے نجی سیل پر چھاپہ مارا، جس کے نتیجے میں چار نوجوانوں کو بازیاب کرایا گیا۔ چھاپے کے دوران نجی سیل میں موجود تین ملزمان بھی گرفتار ہوئے، جن سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نشے میں دھت شخص پٹاخوں کے ڈبے پر بیٹھنے کی شرط میں جان گنوابیٹھا
بازیاب نوجوانوں کی کہانی
نجی سیل کے ایک کمرے سے بازیاب ہونے والے 4 نوجوان لڑکوں نے بتایا کہ انہیں چوری کے چھوٹے مقدمے میں پکڑ کر اس گھر میں قید کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
تشدد اور بدفعلی کا الزام
بازیاب نوجوانوں نے پولیس کو دئے گئے بیان میں کہا کہ ثناءاللہ نامی پولیس اہلکار نے ہمیں تھانے کے بجائے یہاں منتقل کیا اور جھوٹے مقدمے میں ہمیں اعتراف یا پیسے دینے کے لیے تشدد کا نشانہ بنایا۔ دوران قید ہم سے بدفعلی کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔
پولیس کی جانب سے کارروائی
واقعے کی درج ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے چاروں نوجوانوں کو گزشتہ 3 دن سے بند رکھا تھا، جبکہ پولیس اہلکار نوجوان لڑکوں کو تھانے کے بجائے نجی سیل منتقل کرتا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چوتھے ملزم پولیس اہلکار کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔