مقبوضہ جموں و کشمیر، فلسطین سمیت ہر ملک میں صحافیوں پر تشدد قابل مذمت ہے:مریم نواز
وزیر اعلیٰ کا پیغام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: تقرریاں و تبادلے
صحافیوں پر تشدد کی مذمت
مقبوضہ جموں و کشمیر، فلسطین سمیت ہر ملک میں صحافیوں پر تشدد قابل مذمت ہے۔ احساس ذمہ داری کے ساتھ آزادی صحافت جمہوریت کی اساس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 100 سے زائد بچوں کے جنسی استحصال کا اسیکنڈل، گرفتار ملزم شبیر احمد تنولی کے دوران تفتیش ہوشربا انکشافات
صحافت کی اہمیت
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ مضبوط جمہوری معاشرے کے لیے صحافت کا آزاد ہونا نہایت ضروری ہے۔ صحافی معاشرتی انصاف کے محافظ اور عوام کی آواز ہیں۔ ظلم، ناانصافی اور جھوٹ کو بے نقاب کرنے والے صحافی قابل تحسین ہیں۔
حفاظت کے عزم
بحیثیت وزیر اعلیٰ آزادی صحافت کے تحفظ کی ضامن ہوں۔ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدام حکومت کا فرض ہے۔ بے گھر صحافیوں کے لئے اپنی چھت کا خواب پورا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ سچ اور حق کی راہ پر چلنے والے ذمہ دار اور باوقار صحافیوں کے ساتھ ہیں اور ان کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔








