معروف گلوکار عمیر جسوال کا طلاق اور دوسری شادی سے متعلق بیان وائرل

عمیر جسوال کی پہلی بار گفتگو

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے معروف گلوکار اور اداکارہ ثنا جاوید کے سابق شوہر عمیر جسوال نے طلاق اور اپنی دوسری شادی سے متعلق پہلی بار گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں: جرمنی کے شہر میں ‘موت کا جال’ کہلانے والے انسانی سمگلنگ کے کاروبار کی گہرائی اور وسعت کتنی ہے؟

شادی کی تفصیلات

واضح رہے گلوکار عمیر جسوال سال 2020 میں اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے تھے، دونوں کا نکاح اکتوبر 2020 میں ہوا تھا۔ پھر دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبروں نے اس وقت زور پکڑا جب دونوں نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کا اَن فالو کر دیا تھا اور نکاح کی تصاویر ڈیلیٹ کردی تھیں۔ تاہم رواں برس جنوری میں عمیر اور ثنا کے مابین علیحدگی کی تصدیق اس وقت ہوئی جب اداکارہ کی پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟

عمیر جسوال کی دوسری شادی

بعد ازاں گزشتہ ماہ عمیر جسوال دوسری مرتبہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے جس کا اعلان انہوں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر کے ذریعے کیا تھا۔ اب عمیر جسوال کا انٹرویو وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے دوسری شادی سے متعلق بات کی اور ڈھکے چھپے لفظوں میں پہلی ناکام شادی پر تبصرہ کیا۔ گلوکار نے سرکاری چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں میزبان نے انہیں شادی کی مبارکباد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں: سمندر کے راستے منشیات سمگلنگ ناکام، 60 کلو آئس برآمد

زندگی کی خوبصورتیاں

عمیر جسوال نے کہا کہ شادی کے بعد زندگی خوبصورت گزر رہی ہے۔ انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں نے سوشل میڈیا پر لوگوں کی باتیں سنیں جو خاصے پریشان تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ناصرف میرے مداح بلکہ دیگر افراد بھی میرے لیے فکر مند تھے، میں انہیں یہ ہی سمجھا رہا تھا کہ اللہ کو یہ ایسے ہی منظور تھا۔

مداحوں کی محبت

انہوں نے کہا کہ شادی کے اعلان کے بعد مجھے غیر معمولی ردعمل ملا، ایک تصویر سے ہی مداح اتنا خوش ہوئے، میں بہت خوش ہوں کہ لوگ مجھ سے محبت کرتے ہیں اور میرے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...