11 نومبر کو عرب اسلامی سربراہی اجلاس ،شہباز شریف شرکت کیلئے 10 نومبر کو سعودی عرب جائیں گے.
وزیر اعظم کی سعودی عرب میں شرکت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف اگلے ہفتے عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی، شہری کو حبس بے جا میں رکھ کر تشدد اور بھتہ وصول کرنے والے 4 ملزمان گرفتار، لوٹی گئی 11 لاکھ کی رقم بھی برآمد
کانفرنس کی تفصیلات
مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر غور کے لیے سعودی عرب کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔ وزیر اعظم شہباز شریف 10 نومبر کو ریاض پہنچیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان سیز فائر کے بعد چوتھا رابطہ
اجلاس کی تاریخ
وزیر اعظم 11 نومبر کو دوسرے عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس اجلاس میں فلسطین، لبنان اور خطے کی دیگر صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس کے مقاصد
عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں اسلامی ممالک کے رہنما مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تجاویز دیں گے۔








