سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران 21 ہزار سے زائد افراد گرفتار

سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے خلاف کریک ڈاؤن

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب میں گزشتہ ہفتےغیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے 21 ہزار 370 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار کئے ہیں۔

گرفتاریوں کی تفصیلات

مشترکہ کمیٹی کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ گرفتاریاں 24 اکتوبر سے 30 اکتوبر 2024 کے درمیان ہوئی ہیں جن میں سے:

  • 12274 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی
  • 5684 گرفتار شدگان سرحدی قوانین کی خلاف ورزی
  • 3412 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی

سرحد پار کرنے کی کوششیں

سرحد عبور کرکے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش میں 1492 افراد گرفتار ہوئے ہیں جن میں:

  • 35 فیصد یمنی
  • 61 فیصد ایتھوپی
  • 4 فیصد دیگر ممالک کے تارکین وطن

غیر قانونی طور پر ملک سے باہر جانے کی کوشش کرتے ہوئے 34 افراد بھی گرفتار ہوئے ہیں۔

غیر قانونی تارکین وطن کی سہولت فراہم کرنے پر گرفتاریاں

غیر قانونی تارکین وطن کو سہولت فراہم کرنے پر 15 افراد بھی گرفتار ہوئے ہیں۔

وزارت داخلہ کا انتباہ

وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کو کسی بھی قسم کی سہولت فراہم کرنا سنگین جرم ہے جس پر 15 سال قید اور 10 لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...