مالی حالات سے تنگ ایوارڈ یافتہ معروف بھارتی ہدایتکار پنکھے سے جھول گیا
بھارتی ہدایت کار گروپرساد کی خودکشی
بینگلورو (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی کنڑا فلم انڈسٹری کے معروف ہدایت کار گروپرساد نے مالی حالات سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ؛ ٹک ٹاکر فضیلہ عباسی کے 25 ارب روپے کی ٹرانزیکشن کیس خارج کرنے کی درخواست مسترد
پولیس کی کارروائی
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گرو پرساد بینگلورو میں کرائے کے اپارٹمنٹ میں اکیلے رہائش پذیر تھے۔ ہفتے کے روز پڑوسیوں نے فلیٹ سے بدبو آنے پر پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئی تو ہدایت کار کی لاش پنکھے سے لٹکی ملی جو پرانی ہوچکی تھی۔
پولیس رپورٹ کے مطابق ہدایت کار نے 4 روز قبل پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ، پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کا فیصلہ ہو گیا
خاندانی اطلاعات
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکار کی دوسری اہلیہ نے پولیس کو بتایاکہ گرو پرساد مالی مشکلات کے باعث پریشان اور ڈپریشن کا شکار تھے، 25 اکتوبر کے بعد سے کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کچا ڈکیٹ گینگ کے 5 کارندوں نے چھینے گئے 100 جانوروں سمیت سرنڈر کردیا
مالی مسائل اور دباؤ
دوسری جانب رپورٹس کے مطابق گرو پرساد قرض میں جکڑے ہوئے تھے اور ان پر قرض واپسی کیلئے دباؤ تھا، ان کے خلاف کئی مقدمات بھی عدالت میں زیر سماعت تھے۔
رواں سال مارچ میں ان کی ریلیز ہونے والی فلم باکس آفس پر فلاپ ہوگئی تھی جس کے باعث وہ مالی مشکلات کا شکار ہوگئے تھے۔
ہدایت کاری کا سفر
گروپرساد کئی مشہور فلموں کے ہدایتکار رہے اور اداکاری بھی کی، انہیں جاندار ہدایتکاری پر ریاستی اور فلمی ایوارڈز بھی دیے گئے۔








