بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانتوں پر فیصلہ کب سنایا جائیگا؟ عدالتی عملے کااہم بیان
اسلام آباد کی عدالت کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے عملے نے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانتوں پر فیصلہ 18 نومبر کو ایک ساتھ سنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور: ایک پیادہ جو اپنی وزارت اعلیٰ بچانے کی کوشش کر رہا ہے، فیصل واوڈا
درخواست ضمانت کی سماعت
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کے خلاف ایک مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے درخواست پر سماعت کی۔ جج نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونا تھا۔ سینٹرل جیل حکام کو ہدایت کریں کہ وہ بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے حاضر کریں۔ وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ عدالت سختی سے حکم دے تب بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا جائے گا۔ مقدمے میں بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، شہزاد اکبر، فرح سمیت پانچ ملزمان ہیں، صرف دو ملزمان کی درخواست ضمانتیں ہیں باقیوں کی نہیں ہیں۔ الزام یہ ہے کہ ملزمان نے فراڈ کیا اور جعلی رسیدیں دیں۔
یہ بھی پڑھیں: سہناز گل نے سدھارتھ شکلا کو اپنی ملکیت سمجھا
عدالت کے سوالات
جج نے وکیل سے استفسار کیا کہ اس میں ایک ہی الفاظ ہیں پیش کیا گیا۔ وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ یہ پراسیکیوشن بتائے گی پیش کیا گیا کیوں لکھا ہے۔ جج افضل مجوکہ نے استفسار کیا کہ ڈیڑھ سال تک آپ نے کیا تفتیش کی ہے؟ اصل پراسیکیوٹر کدھر بھاگ گئے ہیں؟ پراسیکیوٹر نے کہاکہ وہ آج انسداد دہشتگردی عدالت میں ہیں۔ جج نے کہا کہ پولیس کا تو الزام ہی مطمئن کرنے والا نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن کو جولیٹر لکھا، اس کا جواب کیا آیا وہ لے کر آئیں۔ سلمان صفدر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش نہیں کیا جاتا، کیونکہ ویڈیو لنک خراب ہے۔ بشریٰ بی بی آج موجود ہیں، بشریٰ بی بی کی حد تک آپ فیصلہ کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کی قیمت میں کمی کردی گئی
فیصلے کا محفوظ ہونا
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جج افضل مجوکہ نے کہا کہ تھوڑی دیر میں ضمانتوں پر فیصلہ کروں گا۔
اگلی سماعت کی تاریخ
بعد ازاں عدالتی عملے نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ 18 نومبر کو سنایا جائے گا۔ بانی پی ٹی آئی کی 6 درخواست ضمانتوں پر دلائل 18 نومبر کو طلب کر لیے گئے ہیں۔ عدالتی عملے نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانتوں پر فیصلہ ایک ساتھ سنایا جائے گا۔