یوٹیوب ویڈیو دیکھ کر لیب اٹینڈنٹ نے مریض کی ای سی جی کر ڈالی
بھارتی لیب اٹینڈنٹ کی انوکھی حرکت
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتیوں کی یوٹیوب ویڈیوز دیکھ کر سرجریز اور آپریشن کرنے کے متعدد واقعات تو سامنے آ چکے ہیں، لیکن اب بھارت میں لوگ یوٹیوب کی مدد سے ای سی جی کرنے میں بھی مصروف ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوٹ ادو میں المناک ٹریفک حادثہ، سکول جاتے 5 کم سن بچے جاں بحق
واقعہ کا پس منظر
بھارتی میڈیا کے مطابق، ریاست راجھستان کے شہر جودھ پور سے ایک شخص کی غیر معمولی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں ایک لیب اٹینڈنٹ کو یوٹیوب پر ویڈیو دیکھ کر ایک مریض پر الیکٹرو کارڈیوگرام (ECG) اسکین کرتے دیکھا جا رہا ہے۔ پولیس نے اس واقعے پر ایکشن لیتے ہوئے لیب اٹینڈنٹ کو گرفتار کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش نے بھارت کے ساتھ کروڑوں ڈالر کا دفاعی معاہدہ منسوخ کر دیا
عمل پر اعتراض
رپورٹ کے مطابق، لیب اٹینڈنٹ ای سی جی کا طریقہ کار سیکھنے کے لیے یوٹیوب کے ٹیوٹوریل دیکھ رہا تھا۔ ایک مریض نے اس شخص کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریض کے اہلخانہ لیب اٹینڈنٹ کے عمل پر شدید اعتراض کر رہے ہیں اور اس کی غیر تجربہ کاری پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلہ
اہل خانہ کی تشویش
مریض نے انکشاف کیا کہ لیب اٹینڈنٹ کے ساتھ ہسپتال کی نرس بھی ملوث ہیں۔ مریض کے لواحقین کا کہنا تھا کہ بغیر کسی تربیت اور مناسب علم کے ای سی جی کرنا مریض کی جان کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ جس پر لڑکے نے کہا کہ ہسپتال کا عملہ موجود نہیں تھا، اس لیے اس کے پاس اور کوئی چارہ نہیں تھا۔
تحقیقاتی کارروائی
لیب اٹینڈنٹ نے مزید کہا کہ لیب ٹیکنیشن دیوالی کی چھٹیوں پر گیا ہوا ہے۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ "میں نے ہر چیز کو اس کی صحیح جگہ پر نصب کر دیا ہے، باقی کام یہ آٹومیٹک مشین خود کرے گی۔" ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔








