پاکستان کا بحری جنگی جہاز سے مقامی طور پر تیار کیے گئے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
پاک بحریہ کا کامیاب میزائل تجربہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بحریہ نے بحری جنگی جہاز سے مقامی طور پر تیار کیے گئے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گیس کی قیمتیں بڑھنی ہیں، مصدق ملک
میزائل کی تفصیلات
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 350 کلومیٹر رینج والا میزائل سسٹم زمینی اور سمندری اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور قطر کے برادرانہ تعلقات باہمی احترام اور اعتماد پر قائم ہیں: گورنر سندھ
جدید ٹیکنالوجی
یہ نظام جدید ترین نیویگیشن سسٹم کے ساتھ اپنی سمت اور رفتار کو تبدیل کرنے کی خصوصیات سے لیس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: گھریلو ناچاقی سے تنگ شہری بجلی کے ہائی ٹینشن پول پر چڑھ گیا
تجربے کی مانیٹرنگ
چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف، پاک بحریہ کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے تجربے کا مظاہرہ دیکھا۔
تعریفی پیغامات
صدر پاکستان، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے کامیاب میزائل تجربے میں حصہ لینے والے یونٹس اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔








