مجوزہ نئی قانون سازی 26ویں آئینی ترمیم کی توہین، عدالت میں چیلنج کریں گے، مولانا فضل الرحمان

فضل الرحمان کی قانون سازی پر تنقید

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی جانب سے مزید قانون سازی کو آئین کے منافی قرار دے دیا اور کہا ہے کہ یہ اقدام 26 ویں ترمیم اور پارلیمنٹ کی توہین ہے کہ چند روز قبل وہ بل پاس ہوا اور آپ آج اس کی نفی کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جب بھی ریپبلکن صدر آتاہے پاکستان سے تعلقات بہتر ہوتے ہیں: ساجد تارڑ

ترمیمی ایکٹ کا تجزیہ

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کا ترمیمی ایکٹ 26 ویں ترمیم کے منافی ہے اور حکومت کے 26ویں ترمیم میں اپنی آمادگیوں کی نفی ہے، آپ نے 26ویں ترمیم میں وہ سارے کردار واپس لیے جس سے آرمڈ فورسز کو سویلین کے اختیارات کا اضافہ مل رہا تھا آج دوسری طرف سے آپ نے ایکٹ پاس کرکے اپنے ہی عمل کی نفی کی ہے یہ 26 ویں ترمیم اور پارلیمنٹ کی توہین ہے کہ چند روز قبل وہ بل پاس ہوا اور آپ آج اس کی نفی کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نوشہرہ میں زہریلی شراپ پینے سے 6 افراد ہلاک، 9 کی حالت غیر

غیرشرعی بل کی مخالفت

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی اس سے قبل بھی اسلام آباد کی حدود تک وقف املاک بل کو غیرشرعی قرار دے چکی ہے یہ امت کی اجتماعی رائے ہے، اسلامی نظریاتی کونسل اس ایکٹ کے خلاف رائے دے چکی ہے، آج اسی ایکٹ کے مماثل ایکٹ ہندوستان میں پاس کیا جارہا ہے وہاں کی حکومت مسلم اوقاف کے خلاف بل پاس کرکے مسلمانوں کی جائیدادوں کو ہڑپ کرنے کی کوشش ہورہی ہے پاکستان کی حکومت نے پاکستان میں رہ کر یہاں کی مسلمانوں کے اوقاف کو ہڑپ کرنے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں: ایئر لائنز کے انتظامی مسائل ختم نہ ہوسکے، 4 پروازیں منسوخ اور متعدد تاخیر

عدلیہ کے فیصلوں پر تحفظات

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مبارک ثانی کیس میں سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا بالآخر اسے اپنی اصلاح کرنی پڑی، اسی طرح شادی بیاہ و نکاح کے معاملات میں سپریم کورٹ کے فیصلے قرآن و سنت کے خلاف ہیں، مجھے اپنی عائلی زندگی میں نہ سپریم کورٹ سے پوچھنا ہے نہ حکومت سے، مجھے اللہ سے رجوع کرنا ہے اور اسی جواب دہ ہوں، میں اعلان کرتا ہوں کہ میں سپریم کورٹ کے کسی غیر شرعی فیصلے کا پابند نہیں ہوں کیوں کہ ہمارے ملک کا آئین اور عدالت پابند ہیں کہ قرآن و سنت کے مطابق فیصلہ دیں ہم ایسے فیصلوں کے خلاف دوبارہ عدالت جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان پر ہونیوالی سختیاں آئین کے مطابق ختم کی جائیں، مولانا عطا الرحمان

عوامی شعور کی بیداری

جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ ہم عوام میں جائیں گے اور ان میں شعور بیدار کریں گے کہ کوئی اللہ کے دین کے ساتھ کھیل نہ سکے چاہے وہ عدلیہ ہو، ہماری اسمبلیاں ہوں یا ہمارے حکمراں ہوں۔

آنے والے ایونٹس

انہوں نے کہا کہ 28 نومبر کو سکھر میں باب الاسلام کانفرنس ہوگی جو کہ عوامی اسمبلی ہوگی، 8دسمبر کو پشاور میں اسرائیل مردہ باد کانفرنس کریں گے، ملک میں ہوئے اقدامات کو ان ایونٹس میں اٹھائیں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...