تھریڈز کو ہر ماہ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد ساڑھے 27 کروڑ سے زائد ہوگئی
تھریڈز کا تعارف
کیلیفورنیا (ڈیلی پاکستان آن لائن) میٹا نے 5 جولائی 2023 کو ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم تھریڈز متعارف کرایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: 1 مئی کے مزید 2 کیسز کا فیصلہ، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی
صارفین کی تعداد میں اضافہ
اب تھریڈز کو سوا سال سے زائد عرصہ مکمل ہوچکا ہے اور اس کے ماہانہ صارفین کی تعداد ساڑھے 27 کروڑ سے زائد ہوگئی ہے۔
اس بات کا اعلان انسٹا گرام اور تھریڈز کے سربراہ ایڈم موسیری کی جانب سے ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ تھریڈز کو ہر ماہ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 27 کروڑ 50 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بی جے پی اندرونی خلفشار کا شکار، نظریاتی دھڑوں میں تقسیم، نئی قیادت کی تلاش شروع: ’’ دی ویک میگزین ‘‘ کے تہلکہ خیز انکشافات
استعمال میں تبدیلی
اس عرصے میں تھریڈز کے صارفین کی تعداد میں مستحکم انداز سے اضافہ ہوا ہے مگر آغاز میں جتنی تیزی سے لوگوں نے اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا رخ کیا تھا، اب وہ اشتیاق نظر نہیں آتا۔
مگر اب بھی اس کے صارفین کی تعداد میں کافی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، اپریل 2024 میں یہ تعداد 15 کروڑ جبکہ اگست میں 20 کروڑ تک پہنچی تھی اور اب ساڑھے 27 کروڑ سے زائد ہوگئی ہے۔
یعنی محض 3 ماہ میں تھریڈز کی تعداد میں ساڑھے 7 کروڑ سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عظمیٰ بخاری نے کوہستان کرپشن سکینڈل کو خیبر پختونخوا حکومت کے لیے ’’کلنک کا ٹیکہ‘‘ قرار دیدیا
روزانہ صارفین کی معلومات
البتہ میٹا کی جانب سے کبھی یہ نہیں بتایا گیا کہ تھریڈز کو روزانہ کتنے افراد استعمال کرتے ہیں، حالانکہ یہ کمپنی فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹا گرام کو روزانہ استعمال کرنے والوں کے بارے میں اکثر تفصیلات جاری کرتی رہتی ہے۔
اکتوبر 2024 کے آخر میں میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے کمپنی کی تیسری سہ ماہی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ روزانہ 10 لاکھ افراد تھریڈز کے نئے صارف بن رہے ہیں۔
مقابلہ
خیال رہے کہ دنیا بھر میں ایکس کو روزانہ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد 55 کروڑ سے زائد ہے。








