آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی تفصیلات سامنے آگئیں
آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی تفصیلات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں۔
سروسز چیفس کی مدت ملازمت میں تبدیلی
قومی اسمبلی نے سروسز چیفس کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5 سال کرنے کا ترمیمی بل 2024 منظور کر لیا۔
نئے ترمیمی ایکٹ کے اہم نکات
پاس ہونے والے نئے ترمیمی ایکٹ کے مطابق سروسز چیفس کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5 سال کر دی گئی ہے۔ سروسز چیفس کو توسیع کی مدت بھی 3 سے بڑھا کر 5 سال کر دی گئی ہے۔ سروسز چیفس کی ریٹائرمنٹ کیلئے 64 سال عمر کی حد بھی ختم کر دی گئی ہے۔
توسیع کے دوران پابندیاں
سروسز چیفس کی توسیع کے دوران رینک کی مدت یا عمر کی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔