اداکارہ نگار چوہدری کے نرگس اور ان کے شوہر پر سنگین الزامات
نگار چوہدری کا منشیات کیس میں بے گناہی کا دعویٰ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکارہ نگار چوہدری نے الزام عائد کیا ہے کہ نرگن اور ان کے شوہر نے کسی کی ایما پر مجھے منشیات کیس میں گرفتار کروایا۔ تاہم اب وہ مقدمے میں بے گناہ ثابت ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فخر زمان طبی پیچیدگیوں کا شکار ہو گئے
میڈیا سے گفتگو
اپنے وکیل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معروف اداکارہ نگار چوہدری نے کہا کہ میرے شوہر پر اداکارہ نرگس اور ماجد بشیر کی ایما پر رانا اکرم اور دیگر نے منشیات کا ناجائز مقدمہ ڈال کر گرفتار کروایا۔ انہوں نے سی سی پی او لاہور کی جانب سے ہونے والی انکوائری کا ذکر کیا جس میں ان کی بے گناہی ثابت ہو گئی اور رانا اکرم کو ذمہ دار قرار دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: Reasons Behind the Closure of the Popular Drama “CID” Revealed After Many Years
سی سی پی او سے مطالبات
نگار چوہدری نے مطالبہ کیا کہ سی سی پی او کے احکامات پر ان کا مقدمہ خارج کر کے ان کے خاوند کو رہا کیا جائے اور رانا اکرم وغیرہ کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "مجھے پارٹیوں میں نہ جانے اور ان کے ناجائز مطالبات پورا نہ کرنے کی سزا دی جا رہی ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: اپنی چھت، اپنا گھر: 1لاکھ خاندانوں کو بلاسود قرض کا ٹارگٹ مکمل
پاکستان کی بیٹیوں کی اہمیت
نگار چوہدری نے کہا کہ حنا پرویز بٹ اس لیے نرگس کے گھر پہنچ جاتی ہیں کہ وہ کینیڈین شہری ہیں، کیا پاکستان کی بیٹی کی کوئی اہمیت نہیں؟ ہم نے اس ملک کے لیے کام کیا ہے اور قومی خزانے کو لاکھوں روپے ٹیکس ادا کیے ہیں لیکن ان زیادتیوں پر انصاف نہیں مل رہا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل
اداکارہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ "مجھے انصاف دلائیں اور میرے خاوند پر درج ناجائز مقدمہ خارج کرکے میرے گھر سے اٹھایا گیا لاکھوں روپے کا سامان واپس دلایا جائے۔"







