ٹرمپ اور نیتن یاہو قریبی دوست، یوکرین کی جنگ روکنا ترجیح ہوگی، ملیحہ لودھی

سابق سفیر ملیحہ لودھی کی رائے

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات میں جیت ری پبلکن اور ٹرمپ کے لیے کلین سویپ ہے۔ ٹرمپ نے نہ صرف وائٹ ہاؤس جیتا ہے بلکہ سینیٹ بھی جیت چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لیگی رکن اسمبلی عادل خان بازائی کی نشست کو خالی قرار دے دیا گیا

امریکا کی تقسیم اور ٹرمپ کی شخصیت

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ امریکا تقسیم شدہ اور پولرائزڈ ہے۔ ٹرمپ ایک ایسی شخصیت نہیں ہیں جو اپنے ملک کو متحد کرے گی، بلکہ وہ الٹا ہی کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں ٹرمپ کے بارے میں خدشات ہیں کہ وہ ایک غیر یقینی شخصیت ہیں۔ ٹمپ نے بیانات تو بہت دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی رینکنگ میں پاکستانی عدلیہ کو اور نیچے دھکیل دیا گیا: لیاقت بلوچ

جنگ بندی کے حوالے سے ٹرمپ کی ترجیحات

نومنتخب امریکی صدر نے کہا ہے کہ میں جنگ بند کرنا چاہتا ہوں، دیکھنا ہے کہ وہ کس طرح جنگ بندی کریں گے۔ ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں ٹرمپ کی ترجیحات میں یوکرین اور روس کی جنگ بندی ہوگی۔ سابق پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے لیے مذاکرات یوکرین کی نہیں بلکہ روس کی شرائط پر ہوں گے۔

ٹرمپ اور اسرائیل کے تعلقات

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے اسرائیل کے ساتھ بہت قریبی تعلقات ہیں۔ نیتن یاہو تو ٹرمپ کا دوست ہے، جبکہ جو بائیڈن نیتن یاہو کا دوست نہیں تھا۔ دیکھنا ہوگا کہ ٹرمپ مشرق وسطیٰ کو کس طرح ڈیل کرتا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...