سرکاری محکموں میں عارضی نوعیت کی تمام اسامیاں ختم

وفاقی حکومت کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے عارضی نوعیت کی تمام اسامیوں کو فوری طور پر ختم کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کی عمران خان سے ممکنہ ملاقات کیلئے رضامندی کی خبر سیاق و سباق سے ہت کر پیش کی گئی: کامران شاہد
کابینہ ڈویژن کی ہدایت
فنانس ڈویژن کے مطابق 3 ستمبر کو کابینہ ڈویژن نے اپنے سرکلر میں ہدایت کی تھی کہ تمام عارضی نوعیت کی اسامیوں کو ختم کردیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: بابراعظم 2 دن کی ٹریننگ کے بعد سکلز کیمپ چھوڑ کر کہاں چلے گا؟ حیران کن انکشاف
فنانس ڈویژن کا آفس میمورنڈم
اب فنانس ڈویژن کی جانب سے آفس میمورنڈم میں تمام وزارتوں اور ڈویژنوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے زیرانتظام محکموں میں کابینہ کے 27 اگست 2024 کے فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
عارضی اسامیوں کی نوعیت
سرکاری محکموں میں چوکیدار، مالی، سکیورٹی گارڈز اور نائب قاصد سمیت متعدد اسامیاں عارضی طور پر تخلیق کی جاتی ہیں اور ان پر بھرتیاں معمول کی بات ہے۔