توشہ خانہ ٹو ، عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 12 نومبر کو ہو گی

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی درخواست ضمانت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت 12 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ پر اسرائیل کے فضائی اور زمینی حملوں میں تیزی، 140 سے زیادہ فلسطینی شہید
عدالت کا اقدام اور سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق عدالت عالیہ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب درخواست پر سماعت کریں گے۔ عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر رکھا ہے۔
پچھلی سماعت کے نتائج
واضح رہے کہ سپیشل جج سینٹرل نے عمران خان کی ضمانت مسترد کر دی تھی جبکہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور ہو چکی ہے۔