کیا ٹرمپ کی جیت عمران خان کی رہائی کا سبب بنے گی؟ پی ٹی آئی کا جواب آگیا
رؤف حسن کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رؤف حسن نے کہا ہے کہ ہم نے کبھی امید نہیں لگائی کہ ٹرمپ کے جیتنے سے بانی پی ٹی آئی آزاد ہوجائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا اسمبلی میں مار کٹائی، 3 افراد گرفتار
عدلیہ، پارلیمان، اور احتجاج
نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں رؤف حسن کا کہنا تھا کہ نہ کوئی امید لگائی تھی اور نہ ٹرمپ کے جیتنے پر کوئی امید لگا کر بیٹھے ہیں۔ ہم نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے عدلیہ، پارلیمان اور پُرامن احتجاج کا سہارا لیا ہے۔ کبھی پارلیمانی پارٹی میں بھی اس مسئلے پر بات نہیں ہوئی۔
سٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات
ان کا کہنا تھا کہ سٹیبلشمنٹ سے معمول کا انٹرایکشن ہے، کسی مخصوص ایشو یا خان صاحب کی رہائی پر سٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں۔