بانی نے کہا ہے عوام کے حقوق کا فیصلہ اب سڑکوں پر ہو گا، علیمہ خان کی اڈیا لہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو
علیمہ خان کا بیان
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی نے کہا ہے عوام کا ووٹ چوری کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں متحدہ عرب امارات کا فلیگ ڈے منایا گیا،ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا بھی کی گئی
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا عوام کے حقوق کا فیصلہ اب سڑکوں پر ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: زیادہ صوبے بنانے سے انصاف کا حصول ممکن اور آمدنی میں اضافہ ہوگا، میاں عامر محمود
پی ٹی آئی کی منظم جماعت
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک منظم جماعت ہے۔ ہمارے ایم این ایز اور ایم پی ایز ہیں، لیڈر شپ موجود ہے، احتجاج کو آرگنائز کرنے کیلئے لیڈر شپ فیصلہ کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ داخلہ پنجاب نے محفوظ پنجاب ایکٹ 2025 کا مسودہ تیار کر لیا
باہر سے ہدایات کا انحصار
علیمہ خان نے کہا کہ کسی اور ملک پر انحصار نہیں کرنا چاہیے، کیا ہم چاہتے ہیں باہر سے کوئی ہدایات دے کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کریں؟
حق لینے کا عزم
علیمہ خان نے مزید کہا کہ اگر ہمیں حق لینا ہے تو کسی اور ملک پر تکیہ نہیں کرنا ہے، سمجھ نہیں آ رہی ڈیل کی باتیں کون کر رہا ہے۔








