کراچی بورڈ کا 12 ویں جماعت کے آرٹس اور کامرس کے نتائج کا اعلان
کراچی میں بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے بارہویں جماعت کے آرٹس ، کامرس اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ؛پی ٹی آئی نے الیکشن ایکٹ ترمیم کیخلاف درخواست واپس لے لی
آرٹس کے نتائج
چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر امیرحسین قادری نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ آرٹس ریگولر گروپ میں نجی کالج کی طالبہ فاطمہ نے 949 نمبرز کے ساتھ پہلی اور ہائرسیکنڈری اسکول فار بلائنڈ اینڈ ڈیف کے طالب علم منیب الرحمن نے 933 نمبرز کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ کے کئی مقامات پر بارش کا امکان، کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟
کامرس کے نتائج
چیئرمین انٹر بورڈ نے بتایا کہ کامرس پرائیویٹ گروپ میں طالبہ بختاور خان نے 840 نمبرز کے ساتھ ٹاپ پر رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) کی ترجیحات صرف اور صرف عوام کے مسائل کا حل ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے امتحانات
ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے امتحانات میں 9 امیدوار شریک ہوئے جن میں سے صرف دو امیدوار بی گریڈ کامیاب ہوئے۔
منیزہ خالق نے 826 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ عبداللہ اور طالبہ عائشہ جنید نے 817 نمبرز کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
نتائج کی دستیابی
ناظم امتحانات زرینہ راشد نے بتایا کہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ اپ لوڈ کردیئے گئے ہیں جبکہ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی آفیشل اینڈرائڈ ایپ پر نتائج دیکھے جا سکتے ہیں۔








