پاکستان تحریک انصاف کی اہم خاتون رہنما جیل سے رہا
سیمابیہ طاہر کی رہائی
اٹک (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کی خاتون رکن سیمابیہ طاہر ڈسٹرکٹ جیل سے رہا ہوگئیں۔
عدالتی حکم اور ضمانت
سابقہ ایم پی اے سیمابیہ طاہر کو دہشتگردی عدالت کے حکم پر رہا کیا گیا۔ انہیں راولپنڈی جیل سے ڈسٹرکٹ جیل اٹک منتقل کیا گیا تھا۔ جیل انتظامیہ کے مطابق دہشت گردی عدالت کی جانب سے ضمانت کنفرم ہونے پر سیمابیہ طاہر کو رہا کیا گیا۔