الیکٹریکل گاڑیوں کے حوالے سے اہم فیصلہ
اسلام آباد میں اہم فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکٹریکل گاڑیوں کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: این اے 129 لاہور ضمنی الیکشن، تمام 334 پولنگ سٹیشنز کا نتیجہ آگیا، ن لیگ نے 34 ہزار سے زیادہ کی لیڈ سے میدان مارلیا
چارجنگ سٹیشنز کا قیام
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 2030تک الیکٹریکل گاڑیوں (ای وی) کے لیے 10 ہزار چارجنگ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان تھری وہیلر برآمد کرنے کی پوزیشن میں ہے، اور پرائیویٹ کمپنیاں جلد مینوفیکچرنگ شروع کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف کارروائیاں تیز، مزید ۱۹۹۷۵ افراد گرفتار
حکومتی منصوبے کا انکشاف
"جنگ" کے مطابق وفاقی صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے 2030تک 10,000 الیکٹرک ویہیکل چارجنگ اسٹیشن قائم کرکے ٹرانسپورٹیشن لینڈ سکیپ کو تبدیل کرنے کے حکومتی منصوبے کی نقاب کشائی کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ نجی شعبے کی بڑھتی ہوئی دلچسپی اور حکومت کی معاونت سے معیشت اور ماحول دونوں کو نمایاں طور پر فائدہ پہنچے گا۔
سرمایہ کاری میں دلچسپی
تقریباً 31 کمپنیوں نے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے جبکہ 2 کمپنیوں کو اپنی مرضی کی گاڑیوں کی تیاری کی اجازت دی گئی ہے۔








