شوٹنگ کے دوران بالی وڈ اداکار سنیل شیٹھی شدید زخمی ہوگئے
سنیل شیٹھی کا حادثہ
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے مقبول اداکار سنیل شیٹھی شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوکر زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: 4 ارب کی واردات خود کرو، بعد میں مکر جاؤ اور ملبہ فوج پہ ڈال دو، کوئی شرم کرو کوئی حیا کرو، خواجہ محمد آصف
حادثے کی تفصیلات
بھارتی میڈیا کے مطابق سنیل اپنی نئی ویب سیریز ’ہنٹر 2‘ کی شوٹنگ کر رہے تھے کہ جب ایکشن سین فلماتے ہوئے ایک وزنی لکڑی ان کی پسلیوں پر لگ گئی جس سے انہیں شدید چوٹ آئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی سرحد غیر قانونی طور پر پار کرنے کی کوشش میں 6 افغان ہلاک، متعدد زخمی
طبی معائنہ
ڈاکٹروں کو فوراً سیٹ پر بلایا گیا تاکہ ان کا معائنہ کیا جا سکے، اداکار کا ایکسرے بھی کیا گیا ہے جس سے معلوم ہوا ہے کہ ان کی پسلیوں پر گہری چوٹ آئی ہے۔ پنک وِلا کو اداکار کی ٹیم کے ذرائع نے بتایا ہے کہ وہ شدید تکلیف میں ہیں اور فی الوقت شوٹنگ کو روک دیا گیا ہے۔
مداحوں کے ساتھ بات چیت
تاہم اداکار نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے یہ اطلاع دی ہے کہ وہ معمولی زخمی ہوئے ہیں اور جلد شوٹنگ پر واپس جائیں گے۔








